واشنگٹن( اے بی این نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایران سے متعلق ایک سخت اور توجہ طلب بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے خطے میں بڑھتی کشیدگی اور ممکنہ اقدامات کی طرف اشارہ دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک بہت بڑا امریکی بحری بیڑا ایران کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو مکمل طاقت، جوش اور ایک واضح مقصد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو منصفانہ، مساوی اور تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور یہ معاملہ غیر معمولی طور پر اہم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران کو پہلے بھی معاہدہ کرنے کا مشورہ دے چکے تھے، لیکن ایران نے اس پر عمل نہیں کیا۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ معاہدہ نہ ہونے کے بعد آپریشن مڈ نائٹ ہیمرا ہوا، جس کے نتیجے میں ایران کو بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی صحت خراب،ہسپتال لانے پر پی ٹی آئی نے وضاحت طلب کر لی ،جا نئے بیرسٹر گوہر نے کیا مطالبہ کیا















