اہم خبریں

ایران میں بد ترین معاشی بحران،ایک امریکی ڈالر 15 لاکھ ریال کے برابر

تہران ( اے بی این نیوز   )ایران میں شدید معاشی بحران کے سبب ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت اب 15 لاکھ ریال تک پہنچ گئی ہے، جو ریال کی تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایکسچینج کی دکانوں پر بھی یہی شرح پیش کی جا رہی ہے۔ ایران بین الاقوامی پابندیوں، اقتصادی بدانتظامی اور کئی برسوں کے مالی دباؤ کا شکار ہے، جس کے اثرات روزمرہ زندگی اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی واضح ہیں۔تہران میں دکانداروں نے ایرانی ریال کی تیز گراوٹ اور خراب معیشت کے خلاف احتجاجاً دکانیں بند کی تھیں۔ ریال کی قدر میں یہ نمایاں کمی اس احتجاج کے ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں :پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،6خوارج جہنم رسید کر دیئے گئے

متعلقہ خبریں