اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ نے ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسلک کی جانب سے صحافیوں کے معطل کردہ اکاؤنٹ کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکاؤنٹ کی بحالی کے باوجود اس معاملے کے حوالے سے ’سنجیدہ تشویش‘ موجود ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ٹرک نے کہا کہ ’اچھی خبر ہے کہ صحافیوں کو ٹوئٹر پر بحال کیا جارہا ہے لیکن ’سنجیدہ تشویش‘ موجود ہے۔دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے نیویارک ٹائمز، سی این این اور واشنگٹن پوسٹ سے تعلق رکھنے والے آدھے درجن سے زائد صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کرکے نہ صرف دنیا بھر میں غم و غصے کی لہر کو ہوا دی تھی بلکہ اس ایشو پر اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے ٹوئٹر کو وارننگ بھی دی گئی۔