اہم خبریں

امریکا کی 18 ریاستوں میں تباہ کن برفانی طوفان، ایمرجنسی نافذ

امریکہ(اے بی این نیوز)امریکا کی 18 ریاستوں میں تباہ کن برفانی طوفان اور بارش سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ پیداہوگیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس،اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برف باری ریکارڈ کی گئی، مجموعی طور پر 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کردیا گیا ہے۔

امریکا بھر میں 10 ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی ملازمین کیلئے کل پیرکے روز عام تعطیل کا اعلان کردیاہے،ذخیرہ اندوزی کےباعث مارکیٹوں میں کھانے پینےکی اشیا کم پڑ گئیں اورصدر ٹرمپ نے مقامی حکام کو ہنگامی حالات کیلئے تیار رہنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں۔سابق سپر سٹار کرکٹر کے بیٹے کی گھریلو ملازمہ سےزیادتی کےالزام میں گرفتاری

متعلقہ خبریں