واشنگٹن ( اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کے حالیہ بیان کے بعد اپنا مؤقف نرم کرتے ہوئے برطانیہ اور اس کی فوج کے حق میں بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کے عظیم اور نہایت بہادر فوجی ہمیشہ امریکا کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور یہ روایت آئندہ بھی برقرار رہے گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان ایک مضبوط رشتہ ہے جو کبھی ٹوٹ نہیں سکتا، دونوں ممالک کی دوستی تاریخ، قربانیوں اور مشترکہ مفادات پر قائم ہے۔ انہوں نے برطانوی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دل اور جان سے لڑنے والی فورس ہے اور کسی سے کم نہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم برطانیہ اور اس کی فوج سے محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے، کیونکہ مشکل وقت میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ ان کے مطابق امریکا برطانیہ کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اتحاد اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے، تاکہ عالمی امن اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ بارے بریکنگ نیوز آگئی ،جا نئے تفصیلات















