اہم خبریں

افطار دسترخوان ، درخواستیں طلب

اسلام آباد (اے بی این نیوز        ) سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین شریفین نے مسجد نبوی ﷺمیں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان لگانے کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی ﷺمیں افطار دسترخوان لگانے کے خواہشمند افراد اور غیر منافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

حرمین اتھارٹی کے مطابق انفرادی سطح پر پرمٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی 25 جنوری تک جاری رہے گی، جبکہ غیر منافع بخش فلاحی اداروں کی درخواستوں کی وصولی 28 جنوری سے شروع ہوگی، جس کے لیے تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار دسترخوان لگانے کے خواہشمند افراد اور ادارے درخواست جمع کرانے سے قبل متعلقہ ضوابط کا بغور جائزہ لیں اور انہی ہدایات کے مطابق اپنی درخواستیں تیار کریں تاکہ اجازت کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔یہ اقدام مسجد نبوی ﷺمیں منظم اور باوقار انداز میں افطار کا انتظام یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ زائرین اور روزہ داروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید پڑھیں :آٹا مہنگا،جا نئے نئی قیمت بارے

متعلقہ خبریں