اہم خبریں

گرین لینڈ پر نیٹو کے پاس 2 آپشن ہیں ،ہاں یا ناں ، امریکی صدر

امریکہ(اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ پر نیٹو کے پاس 2 آپشن ہیں ،ہاں یا ناں۔ گرین لینڈ دینے کیلئے ہاں کریں گے تو خوشی ہوگی اگر نا ں کریں گے تو ہمیں یاد رہے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ورلڈاکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 مہینے میں امریکا میں مہنگائی کی شرح ڈیڑھ فیصد پر آ گئی، یورپ درست سمت نہیں جا رہا، اگر سب ساتھ چلیں گے تو ہماری طرح ترقی بھی کرو گے، یورپ کو گرین انرجی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، یورپ کو امیگریشن کے مسلئے پر بھی توجہ دینی چاہیئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری ٹیرف پالیسی سے امریکا ترقی کی راہ پر گامزن ہوا،ہمارے ملک میں اب تک تقریباً18 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آ چکی ہے، امریکا دنیا کا معاشی حب بن چکا ہے، امریکا یورپ کے عوام کے بارے میں بہت فکر مند ہے، یورپ اور برطانیہ کو شاندار کارکردگی دکھانی چاہیئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں نے 8 جنگیں ختم کرائیں،میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ختم رکوائی۔ گرین لینڈ امریکی سکیورٹی کےلیے ضروری ہے، امریکا کے سوا کوئی ملک گرین لینڈ کی حفاظت نہیں کر سکتا، گرین لینڈ کے خلاف طاقت استعمال نہیں کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ پر نیٹو کے پاس2آپشن ہیں”ہاں”کریں یا”ناں”،گرین لینڈدینے کیلئے ہاں کریں گے تو خوشی ہوگی نہ کریں گے تویادرہے گا، گرین لینڈ کا مالک بنے بغیر ہم اس کی حفاظت نہیں کرسکتے، نیٹو کیلئے کو جو کچھ کیا اس کے بدلے گرین لینڈ مانگنا معمولی سی بات ہے،ہم گرین لینڈ میں ہوں گے تو نیٹو ممالک کی100فیصد حفاظت کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کے انکار کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا امکان

متعلقہ خبریں