جاپان(اے بی این نیوز)جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 23 جنوری کو ایوان نمائندگان تحلیل کریں گی تاکہ 8 فروری کو قبل از وقت عام انتخابات کرائے جا سکیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ رواں سال کے عام پارلیمانی اجلاس کے افتتاحی دن جمعہ کو 465 رکنی ایوانِ زیریں تحلیل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ 8 فروری کو ہوگی جبکہ باضابطہ انتخابی مہم 27 جنوری سے شروع ہوگی، یہ انتخاب جو 21 اکتوبر کووزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی کے منصب سنبھالنے کے بعد پہلا انتخاب ہوگا، موجودہ ایوانِ زیریں کی مدت ختم ہونے میں دو سال سے زیادہ وقت باقی رہتے ہوئے منعقد کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے تاکائیچی نے اپنی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اتحادی جماعت جاپان انوویشن پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ایوان زیریں تحلیل کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا تھا۔
حکمران اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لئے جاپان کی آئینی جمہوری پارٹی اور کومے ئیتو پارٹی، جو طویل عرصے تک ایل ڈی پی کی اتحادی رہی ہے نے جمعرات کو سینٹرسٹ ریفارم الائنس بنانے پر اتفاق کیا، جو آنے والے انتخابات میں سب سے بڑی اپوزیشن قوت ہوگی۔
مزید پڑھیں۔سینئر اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل















