اہم خبریں

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، چینی شہری سمیت 7 افراد جاں بحق

کابل(اے بی این نیوز)افغان دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے میں ایک چینی مسلم شہری اور 6 افغان شہری جاں بحق ہوئے۔

دھماکا شہر نو کے علاقے میں چینی ریسٹونٹ کےکچن کے نزدیک ہوا، ریسٹورنٹ چینی مسلم شہری عبدالماجد اور افغان شہری عبدالجبار مل کر چلاتے تھے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش کے باعث جانا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں