اہم خبریں

جیل پر حملہ،بھاری جانی ومالی نقصان،جا نئے تفصیلات

شام ( اے بی این نیوز   )شام کے شمال مشرقی علاقے میں واقع شدادی جیل پر مسلح گروہوں نے حملہ کر دیا ہے، جہاں داعش کے ہزاروں ارکان قید ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔شام کی ڈیموکریٹک فورسز، ایس ڈی ایف، کا کہنا ہے کہ شدادی جیل پر حملہ آوروں کا بھرپور مقابلہ کیا گیا اور جھڑپوں کے دوران کئی مسلح جنگجو ہلاک ہوئے۔ ایس ڈی ایف کے مطابق حملہ آور جیل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پا لیا۔

ایس ڈی ایف نے مزید بتایا کہ شدادی کے علاوہ رقہ کے مضافاتی علاقے میں واقع الاقطان جیل کے قریب بھی شامی حکومتی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے دوران علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں اور سکیورٹی سخت کر دی گئی۔دوسری جانب شامی وزارت دفاع نے جیلوں پر حملے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ وزارت دفاع کے مطابق شامی حکومتی فورسز الاقطان جیل کے قریب موجود تھیں اور وہاں جیل اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کا عمل جاری تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ فوج شدادی جیل میں داخل نہیں ہوئی اور نہ ہی وہاں کسی حملے کا حصہ بنی۔
مزید پڑھیں :ن لیگ کو صدمہ، اہم راہنما کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

متعلقہ خبریں