اہم خبریں

ایران کے صدر نے انتہائی سخت اور دو ٹوک انتباہ جاری کر دیا ،جا نئے کیا

تہران (اے بی این نیوز     )تہران میں جاری بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے انتہائی سخت اور دو ٹوک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا تو اسے ایران کے خلاف باقاعدہ اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔

ایرانی صدر نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پوری ایرانی قوم کا استعارہ ہیں، اور ان پر حملہ دراصل پورے ایران کو جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم اپنی قیادت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

مسعود پزشکیان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں قیادت کی تبدیلی سے متعلق بیان نے خطے میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ امریکی صدر کے اس بیان کو تہران میں براہِ راست مداخلت اور اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ایرانی صدر کا سخت لہجہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایران اپنی اعلیٰ قیادت کے تحفظ کے معاملے پر کسی قسم کی لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں۔ پیغام واضح ہے کہ سپریم لیڈر کو نشانہ بنانا محض داخلی معاملہ نہیں بلکہ ایک ایسا اقدام ہوگا جس کے اثرات پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں  :ونڈر بوائے کون نکلا،حافظ نعیم الرحمان نے انکشاف کردیا،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں