اہم خبریں

ایران سے اسرائیل ڈر گیا، جنگ کیسے رکی،نیو یارک ٹائمز نےاندر کی کہانی بتادی،جا نئے کیا

نیویارک (  اے بی این نیوز        )امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر امریکا سے فوجی حملہ ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست رابطہ کر کے کہا تھا کہ ایران پر ممکنہ فوجی کارروائی کو مؤخر کیا جائے، کیونکہ انہیں اندیشہ تھا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر تباہ کن جوابی حملہ کیا جا سکتا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا خیال تھا کہ اگر ایران کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں کشیدگی بے قابو ہو سکتی ہے اور اس کے اثرات براہِ راست اسرائیل کی سلامتی پر پڑیں گے۔ اسی خدشے کے باعث نیتن یاہو نے فوری فوجی کارروائی کے بجائے تحمل اور انتظار کی حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی آئندہ 15 روز کیلئے فی لٹر قیمت کیا ،جا نئے

متعلقہ خبریں