اہم خبریں

ممتاز اداکارہ انتقال کر گئیں

ڈھاکہ ( اے بی این نیوز        )بنگالی فلم انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ اور سابق مس کلکتہ جیاشری کبیر 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ برطانیہ کے شہر رومفورڈ، ایسیکس میں نرسنگ ہوم میں زیرِ علاج تھیں جہاں ان کا انتقال ہوا۔ ان کی وفات کی خبر چند روز بعد منظرِعام پر آئی۔22 جون 1952 کو پیدا ہونے والی جیاشری کبیر نے 1968 میں مس کلکتہ کا اعزاز حاصل کیا، جس کے بعد انہوں نے کولکتہ کی فلم انڈسٹری میں اپنے قدم مضبوط کیے۔ انہوں نے 40 سے زائد بنگالی فلموں میں کام کیا اور اپنی نفیس اور سنجیدہ اداکاری کے لیے خاص شہرت حاصل کی۔

جیاشری کبیر نے کمرشل اور آرٹ فلموں دونوں میں اپنی مہارت دکھائی۔ اگرچہ عوامی مقبولیت زیادہ نہیں تھی، مگر فلمی ناقدین نے ان کے فن کو ہمیشہ سراہا۔بعد میں وہ بنگلادیش منتقل ہوئیں جہاں ان کا تعلق معروف فلم ساز عالمگیر کبیر سے رہا۔ دونوں کی شادی ہوئی مگر بعد میں طلاق ہو گئی۔ بعد ازاں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ لندن منتقل ہو گئیں اور زیادہ تر عوامی زندگی سے کنارہ کشی اختیار کر لیں۔

مزید پڑھیں :شدید بارشیں،برفباری کا خدشہ ، پی ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ نافذ

متعلقہ خبریں