پیرس (اے بی این نیوز ) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گرین لینڈ سے متعلق حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔میکرون نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کے حوالے سے بیان کو ہرگز معمولی یا غیر سنجیدہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی یورپی ملک یا اتحادی کی خودمختاری کو نقصان پہنچایا گیا تو اس کے نتائج ایسے ہوں گے جن کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ یورپ اپنی سرزمین اور اتحادیوں کی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر متحد ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت یا غیر قانونی اقدامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر ممکنہ قبضے کے متعلق ریمارکس سامنے آئے تھے، جس پر یورپی رہنماؤں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق میکرون کے بیانات کو یورپی اتحاد اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور یہ واضح پیغام ہے کہ یورپی ممالک کسی بھی خارجی دباؤ یا خطرے کو قبول نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں :ایران کے میزائلوں کو خوف،اسرائیل نے دوبارہ آئرن ڈوم کی تعیناتی شروع کر دی















