اہم خبریں

خطہ میں نئی ہلچل ،قطر سے امریکی فوجیوں کو نکلنے کا حکم

دوحہ (اے بی این نیوز    ) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع العدید ایئربیس سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں بعض امریکی اہلکاروں کو اڈا چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس خبر کے بعد خطے کی صورتحال ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔سفارتی ذرائع نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قطر میں امریکی فوج کے اہم اڈے العدید ایئربیس سے کچھ اہلکاروں کو نکلنے کا کہا گیا ہے۔ تاہم اس فیصلے کی وجوہات کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دوحہ میں امریکی سفارت خانے نے تاحال اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔ العدید ایئربیس کو مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ سمجھا جاتا ہے، جہاں 10 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں اور یہ اڈہ خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں کا مرکزی مرکز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی جون میں ایران پر امریکی فضائی حملوں سے پہلے مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی اڈوں سے کچھ اہلکاروں کو ہٹا لیا گیا تھا، جسے ممکنہ سکیورٹی خدشات سے جوڑا گیا تھا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل قطر نے خبردار کیا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی ممکنہ فوجی تصادم کے خطے پر انتہائی سنگین اور تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں العدید ایئربیس سے اہلکاروں کی جزوی روانگی کو خطے کی بدلتی صورتحال سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان تیزی سےعالمی مالیاتی فنانس کاحصہ بن رہا ہے،وزیراعظم شہبازشریف

متعلقہ خبریں