اہم خبریں

ترکیے میں افغانیوں کے گرد گھیرا تنگ، 18افغان باشندے گرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیے گئے

استنبول (اے بی این نیوز)ترکیے کی حکومت نے 18 افغان باشندوں کوگرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیا۔

افغان میڈیا کی خامہ پریس نیوزایجنسی کے مطابق ترکیے نے رہائشی دستاویزات نہ ہونے پر 18 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا ہے۔

گز شتہ سال42 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان باشندوں کو ترکیے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا سمیت دیگر ممالک افغان شہریوں پرویزے کی پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔

ویزے پابندیاں سامنے آنے کے بعد پاکستان،ایران، امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک سے غیر قانونی افغانیوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے،علی امین گنڈا پور

متعلقہ خبریں