اہم خبریں

روس کھل کر ایران کی حمایت میں آگیا

ماسکو (ا ے بی این نیوز         )روس نے ایران کے خلاف امریکا کی کسی بھی ممکنہ فوجی مہم جوئی کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات خطے کو سنگین عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت ناقابل قبول ہے اور ایران پر حملے یا دھمکیوں کی پالیسی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ روسی موقف کے مطابق دباؤ، پابندیوں اور فوجی دھمکیوں کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوششیں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

روس نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کو نام نہاد ’’رنگین انقلاب‘‘ کے ذریعے کمزور اور غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو خطے میں افراتفری پھیلانے کا باعث بن سکتی ہے۔ روسی قیادت کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف ایران بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کے لیے تباہ کن نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :امریکہ کی قطر میں سرگرمیاں شروع، نیا ائیر اور میزائل ڈیفنس سیل قائم

متعلقہ خبریں