اہم خبریں

ایک ماہ کیلئے امتحانات ملتوی

تہران(اے بی این نیوز         )ایران کی جامعات نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر امتحانات ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیے ہیں۔ ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی جامعات نے بین الاقوامی طلبہ کو عارضی طور پر اپنے ممالک واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔پاکستانی سفیر کے مطابق، پاکستانی طلبہ اپنی تعلیمی اور سفری منصوبہ بندی اسی فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان لمحہ بہ لمحہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مدثر ٹیپو نے واضح کیا کہ فلائٹ آپریشن کی مکمل معطلی سے متعلق خبریں درست نہیں، پروازیں جاری ہیں تاہم بعض فلائٹس میں تاخیر ضرور ہو رہی ہے۔ انہوں نے پاکستانی شہریوں اور طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سفری دستاویزات ہر وقت اپنے پاس رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔دوسری جانب، ایران میں موجود پاکستانی طلبہ اور زائرین کی وطن واپسی کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کے مطابق آج ایران سے 51 پاکستانی طلبہ و طالبات بحفاظت پاکستان پہنچ چکے ہیں، جبکہ مزید افراد کی واپسی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ادھر قطر نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ تصادم کے خطے پر سنگین اور تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس کے باعث علاقائی صورتحال پر تشویش پائی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

مزید پڑھیں :زلزلہ،شہری خوفزدہ

متعلقہ خبریں