واشنگٹن( اے بی این نیوز)امریکی سینٹرل کمانڈ نے قطر کے العدید ائیر بیس پر مشرق وسطیٰ کے لیے نیا ائیر اور میزائل ڈیفنس سیل قائم کر دیا ہے۔ اس سیل کا مقصد خطے میں مشترکہ دفاعی آپریشنز کو مضبوط بنانا اور فضائی و میزائل دفاع کے حوالے سے علاقائی ممالک کے درمیان رابطے کو بہتر بنانا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، یہ نیا سیل تعاون اور استعداد بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جس سے خطے میں خطرات کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اس اقدام کے ذریعے نہ صرف مشترکہ کارروائیاں زیادہ مربوط ہوں گی بلکہ علاقائی شراکت داروں کے ساتھ دفاعی حکمت عملی کو بھی مضبوطی حاصل ہوگی۔
مزید پڑھیں :ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑا اعلان کر دیا















