اہم خبریں

2025 کی دوسری ششماہی میں کیو آر کوڈز فِشنگ حملوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا،کیسپرسکی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)کیسپرسکی کی تازہ رپورٹ کے مطابق فِشنگ ای میلز میں بدنیتی پر مبنی کیو آر کوڈز کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اگست میں ان کی تعداد 46,969 تھی جو نومبر تک پانچ گنا سے بھی زیادہ اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 249,723 تک جا پہنچی۔ سائبر مجرم تیزی سے کیو آر کوڈز کا سہارا لے رہے ہیں کیونکہ یہ بدنیتی پر مبنی یو آر ایل چھپانے کا سادہ اور کم لاگت طریقہ فراہم کرتے ہیں، جس سے کئی حفاظتی نظاموں کی نظر سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کیو آر کوڈز عموماً ای میل کے متن میں شامل ہوتے ہیں یا زیادہ تر پی ڈی ایف فائلز کے اندر ہوتے ہیں۔ یہ طریقہ نہ صرف فِشنگ لنکس کو چھپاتا ہے بلکہ صارفین کو موبائل فون پر اسکین کرنے کی ترغیب دیتا ہے، جہاں سیکیورٹی اکثر دفتری کمپیوٹرز کے مقابلے میں کمزور ہوتی ہے۔

بدنیتی پر مبنی کیو آر کوڈز بڑے پیمانے کی فِشنگ مہمات کے ساتھ ساتھ ہدفی حملوں میں بھی استعمال ہو رہے ہیں۔ ان میں موجود لنکس اکثر جعلی لاگ اِن صفحات پر لے جاتے ہیں جو مائیکروسافٹ اکاؤنٹس یا اندرونی کارپوریٹ پورٹلز کی نقالی کرتے ہیں، تاکہ صارفین کے پاس ورڈز اور دیگر حساس معلومات چرا لی جائیں۔یہ حربے روزمرہ کاروباری رابطوں پر اعتماد کا فائدہ اٹھاتے ہیں، جس کے نتیجے میں ڈیٹاچوری، اکاؤنٹ ٹیک اوور، ڈیٹا لیکس اور مالی فراڈ جیسے سنگین نقصانات ہو سکتے ہیں۔

کیسپرسکی کے اینٹی اسپام ماہر رومن ڈیڈینوک کے مطابق،“بدنیتی پر مبنی کیو آر کوڈز اس سال فِشنگ کے سب سے مؤثر ذرائع میں سے ایک بن چکے ہیں، خاص طور پر جب انہیں پی ڈی ایف فائلزمیں چھپایا جائے یا ایچ آر اپڈیٹس جیسے جائز کاروباری پیغامات کا روپ دیا جائے۔ 2025 دوسری ششماہی میں غیر معمولی اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حملہ آور کم لاگت اور مؤثر طریقوں سے ملازمین کو موبائل ڈیوائسز پر نشانہ بنا رہے ہیں، جہاں تحفظ عموماً محدود ہوتا ہے۔ جدید امیج اینالیسس اور محفوظ اسکیننگ طریقوں کے بغیر ادارے کریڈنشل کے ضیاع اور بعد ازاں بڑے ڈیٹا چوری کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں۔”

اس بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے کیسپرسکی نے سفارش کی ہے کہ ادارے میل سرور سیکیورٹی حل، جیسے کیسپرسکی سکیورٹی فارمیل سرور، تعینات کریں جو کارپوریٹ ای میل کے محفوظ تبادلے کو یقینی بناتے ہوئے اسپام، ای میل کے ذریعے پھیلنے والی انفیکشنز، ہر قسم کی فِشنگ، بزنس ای میل کمپرو مائز (BEC)، کیو آر کوڈ حملوں اور دیگر خطرات کے خلاف مؤثر تحفظ فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں :فرعون، نمرود اور رضا شاہ کیساتھ جو ہوا وہی ٹرمپ کے ساتھ ہو گا، آیت اللہ خامنہ ای

متعلقہ خبریں