واشنگٹن( اے بی این نیوز)اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کی مدد کا فیصلہ بنیادی طور پر کرلیا ہے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ایران میں مظاہروں کے بعد صدر کو فوجی آپشنز پر بریفنگ دی گئی۔ ایران کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے آپشنز پر غور کیا گیا۔
ایران کے خلاف سائبر آپریشنز اور نئی پابندیاں بھی زیر غور ہیں۔
اسٹار لنک کے ذریعے ایران میں انٹرنیٹ بحال کرنے کے آپشن پر غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر 12 جنوری 2026 سونے کی تازہ ترین قیمت















