اہم خبریں

تجارت کے معاملات میں بھارت کی ناکامی کی وجہ مودی کی ہٹ دھرمی اور غیر موثر قیادت ہے،امریکہ

واشنگٹن (  اے بی این نیوز      ) بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی اور تجارتی فیصلے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ ماہرین اور امریکی حکام کے مطابق مودی کی سفارتکاری ناکام رہی ہے، جس کے اثرات بھارتی عوام کی جیب اور معیشت پر براہِ راست پڑ رہے ہیں۔ امریکی ٹیرف میں اضافہ بھارتی کاروبار اور صارفین کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، اور معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

تجارت کے معاملات میں بھارت کی ناکامی کی وجہ مودی کی ہٹ دھرمی اور غیر موثر قیادت قرار دی گئی ہے۔ امریکی وزیر تجارت نے کھلے عام کہا کہ نریندر مودی کی وجہ سے بھارت اہم تجارتی معاہدوں میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا، اور اس نے خود صدر ٹرمپ سے رابطہ بھی نہیں کیا، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔

دوسری طرف، امریکہ نے بھارت کی جگہ انڈونیشیا، فلپائن اور ویتنام کے ساتھ تجارتی معاہدے مکمل کیے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت عالمی تجارت میں اپنی پوزیشن کھو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کی سیاست اور خارجہ پالیسی کا مرکوز ہونا صرف دکھاوا اور پراپیگنڈا تک محدود رہا، جس نے بھارت کے عالمی تعلقات اور معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزید پڑھیں :مزار قائد پر پی ٹی آئی کا جلسہ،سہیل آفریدی کا خطاب،جا نئے کیا پیغام دیا

متعلقہ خبریں