اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،جا نئے کتنی سستی ہو ئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ قیمت 69.27 ڈالر سے کم ہو کر 66.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ پیٹرول پریمیم میں بھی کمی دیکھنے کو ملی، جو اب 5 ڈالر ایک سینٹ پر آ گئی ہے۔پیٹرول پر فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی اور ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ کے بعد ایکس ریفائنری قیمت 145.57 روپے سے کم ہو کر 139.06 روپے فی لیٹر ہو گئی۔اسی طرح ڈیزل کی فی بیرل قیمت 76.32 ڈالر سے کم ہو کر 73.99 ڈالر فی بیرل ہو گئی اور ایکس ریفائنری قیمت 155.33 روپے سے گھٹ کر 149.99 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔عالمی منڈی میں قیمتوں کی یہ کمی مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اثر ڈال سکتی ہے، حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کریں گے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں سوگ کی فضا،8 افراد کی تدفین

متعلقہ خبریں