ممبئی ( اے بی این نیوز ) بھارت کے معروف گلوکار اور اداکار پرشانت تمانگ انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 43 برس تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق موت فالج کے باعث دہلی میں ہوئی۔پرشانت تمانگ نے انڈین آئیڈل سیزن 3 جیت کر شہرت حاصل کی اور اس کے بعد گلوکاری اور اداکاری دونوں میں نمایاں کام کیا۔ انہوں نے 2006 میں اپنا پہلا میوزک البم Dhanyavad ریلیز کیا اور کئی نیپالی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مزید پڑھیں :اٹلس ہونڈا کی زبردست پیشکش،CG 150 بغیر سود کے آسان اقساط پر حاصل کریں،جا نئے کیسے















