نیویارک (اے بی این نیوز)امریکی ریاست مسسی سیپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلے کاوئنٹی میں پیش آیا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کی جانب سے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی کاؤنٹی شیرف ایڈی اسکاٹ کے مطابق فائرنگ شہر میں تین مقامات پر کی گئی ہے۔ واقعات کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں: عمران خان سانحہ 9 مئی کے براہ راست ذمہ دار، سزا بھی ہوگی: اکبر ایس بابر














