اہم خبریں

تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں،جا نئے کتنا اضافہ ہوا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئیں۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 63.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 54 سینٹ اضافے کے ساتھ 58.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ایران اور وینزویلا کی موجودہ صورتحال خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی بنیادی وجہ ہے۔ وینزویلا میں جاری سیاسی بحران اور پیداوار میں رکاوٹ نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی محدود کر دی ہے، جس سے قیمتیں بلند ہو رہی ہیں۔

ادھر امریکا نے وینزویلا کے تیل پر غیر معینہ مدت تک کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق امریکا وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل حاصل کرے گا اور اسے مارکیٹ ریٹ پر فروخت کرے گا، جس سے عالمی تیل کی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ،جا نئے کتنا ہو گا،را ئے طلب

متعلقہ خبریں