برمنگھم( اے بی این نیوز ) برمنگھم میں شدید برفانی طوفان کے پیش نظر برطانیہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ موسم کی شدت کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔برطانوی محکمہ موسمیات میٹ آفس کے مطابق ملک کے جنوبی مغربی علاقوں میں 80 سے 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو بجلی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ زندگی کو متاثر کر سکتی ہیں۔
ویسٹ مڈ لینڈز ریجن، جس میں برمنگھم بھی شامل ہے، کے لیے ایمبر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ میٹ آفس کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں شدید برف باری متوقع ہے جہاں برف کی تہہ 30 سینٹی میٹر تک جم سکتی ہے۔انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شدید موسم کے باعث سڑکیں بند ہونے، پروازوں میں تاخیر اور ٹرین سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے















