اہم خبریں

نیو اسٹارٹ جوہری معاہدہ روس سے ختم ہو تا ہے تو ہو جائے،ٹرمپ نے چین کی طرف ہاتھ بڑھا دیا

واشنگٹن ( اے بی این نیوز   )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور روس کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیو اسٹارٹ معاہدہ ختم ہو رہا ہے تو اسے ہونے دیا جائے۔ یہ بات امریکی اخبار نے صدر ٹرمپ کے حوالے سے رپورٹ کی ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق مستقبل میں کسی بھی نئے جوہری معاہدے میں چین کو بھی شامل کیا جانا چاہیے، کیونکہ عالمی سطح پر توازن اور اسٹریٹجک استحکام کے لیے یہ ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف دو ممالک کے درمیان معاہدے اب بدلتی عالمی حقیقتوں کا احاطہ نہیں کرتے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ اور روس کے درمیان نیو اسٹارٹ جوہری معاہدہ 5 فروری کو باضابطہ طور پر ختم ہو رہا ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی تعداد محدود کرنے کے لیے اہم سمجھا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں :رات گئے زلزلہ

متعلقہ خبریں