اہم خبریں

میڈیکل کالج کا لائسنس منسوخ

سری نگر( اے بی این نیوز   )مقبوضہ کشمیر میں میرٹ پر زیادہ مسلمان طلبہ کو داخلہ دینے پر ایک میڈیکل کالج کے خلاف سخت کارروائی سامنے آ گئی۔ بھارتی حکام نے وِشنو دیوی میڈیکل کالج کا لائسنس منسوخ کر دیا، جس پر تعلیمی اور سیاسی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق کالج میں دستیاب 50 نشستوں میں سے 42 پر مسلمان طلبہ نے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر داخلہ حاصل کیا تھا، جس کے بعد یہ اقدام کیا گیا۔ لائسنس کی منسوخی پر ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے خوشی اور جشن منانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کشمیری طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کی بنیاد پر داخلے کو متنازع بنا کر نوجوانوں کو تعلیم سے دور دھکیلا جا رہا ہے، جو خطے میں پہلے سے موجود بے چینی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں :رات گئے زلزلہ

متعلقہ خبریں