نارتھ آئی لینڈ( اے بی این نیوز )نیوزی لینڈ کے نارتھ آئی لینڈ کے ایک علاقے میں 5.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلے کے بعد تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔
زلزلہ خیز خطے میں واقع نیوزی لینڈ میں اس نوعیت کے زلزلے معمول کا حصہ سمجھے جاتے ہیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس جھٹکے سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی،جا نئے کیا















