اہم خبریں

امریکی سینیٹ کا اقدام، ٹرمپ شدید برہم ،سخت زبان کا استعمال

واشنگٹن(  اے بی این نیوز      ) امریکی سینیٹ کی جانب سے وینزویلا کے خلاف اقدامات محدود کرنے کے فیصلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید برہم ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی دفاع سے روکنے کے لیے اختیارات چھیننے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کا ساتھ دینے والے ری پبلکن سینیٹرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سوسن کولنز، لیزا مرکووسکی، رینڈ پال، جوش ہولی اور ٹوڈ ینگ کو دوبارہ کبھی سینیٹر نہیں بننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات امریکا کی سلامتی کو کمزور کرتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہے گا اور حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کے بڑے حصے میں انٹر نیٹ بند، وجہ جا نئے کیوں

متعلقہ خبریں