اہم خبریں

ٹرمپ کا اہم فیصلہ،بھارت کو بڑا دھچکا،جا نئے کیا

نئی دہلی (   اے بی این نیوز   ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کی حمایت کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ہے۔ مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز مندی کا رجحان رہا اور سرمایہ کاروں کو چار دنوں میں تقریباً 9 لاکھ کروڑ روپے کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ ٹیرف بل امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے پیش کیا ہے۔ بل کی منظوری کی صورت میں امریکی صدر کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 500 فیصد تک ٹیرف نافذ کر سکیں۔ ماہرین کے مطابق اس کا سب سے زیادہ اثر بھارت پر پڑے گا، جو روسی تیل کے بڑے خریداروں میں شامل ہے۔
مارکیٹ میں مندی کا سب سے زیادہ اثر بینکنگ، توانائی اور آئی ٹی سیکٹرز پر پڑا، جبکہ غیر ملکی سرمایہ کار بڑے پیمانے پر سرمایہ واپس لے رہے ہیں۔نئے ٹیرف سے چین اور برازیل بھی متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں، جو روس سے توانائی کی درآمدات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام روس پر معاشی دباؤ بڑھانے اور یوکرین جنگ کے تناظر میں اس کی آمدنی کے ذرائع محدود کرنے کے لیے ہے۔
مزید پڑھیں :بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر رد و بدل

متعلقہ خبریں