اہم خبریں

ملالہ یوسفزئی کا ہنگامی اعلان،جا نئے کیا

لندن (  اے بی این نیوز   )نوبیل انعام یافتہ سماجی رہنما ملالہ یوسفزئی نے نئے سال کے آغاز پر جنگ سے متاثرہ علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے تین لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔
ملالہ فنڈ کی جانب سے یہ امداد غزہ، سوڈان اور کانگو میں تعلیمی سہولیات کی بحالی اور لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ تنازعات اور جنگی حالات میں زندگی گزارنے والی لڑکیاں شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں، تاہم تعلیم ان کے لیے امید کی واحد کرن ہے۔ انہوں نے ان لڑکیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری اقدامات کے ذریعے ان کے مستقبل کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ لڑکیوں کے تعلیم کے حق کا ہر صورت احترام اور تحفظ یقینی بنایا جائے، اور بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ جنگی جرائم کے مرتکب عناصر کو عالمی قوانین کے تحت جواب دہ بنائیں۔ملالہ یوسفزئی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی حمایت کریں تاکہ دنیا بھر میں ہر بچے تک تعلیم کا حق پہنچ سکے۔
مزید پڑھیں :امریکی سینیٹ کا انقلابی اقدام ، ٹرمپ پر بڑی پابندی عائد کر دی،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں