واشنگٹن( اے بی این نیوز ) امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کانگریس کی منظوری کے بغیر وینزویلا کے خلاف مزید اقدامات کرنے سے روک دیا ہے۔ اس سلسلے میں سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں صدر کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ووٹنگ کے نتائج کے مطابق ٹرمپ کے اقدام کے حق میں 47 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد قرارداد کو واضح اکثریت سے کامیابی ملی۔ اس فیصلے کے تحت امریکی صدر اب کانگریس کی اجازت کے بغیر وینزویلا کے خلاف کسی نئے اقدام یا پالیسی پر یکطرفہ طور پر عمل نہیں کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں :گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف آگیا، جا نئے تفصیلات















