غزہ ( اے بی این نیوز ) فلسطینی بچی حماسہ حوسو غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید،،غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں 11 سالہ فلسطینی بچی حماسہ حوسو مبینہ طور پر اسرائیلی فائرنگ سے شہید کر دیا گیا۔ بچی اور اس کا خاندان جنگ بندی کے ایک دن بعد محفوظ زون میں واپس لوٹے تھے، تاہم علاقے میں پرتشدد واقعات جاری رہے۔
حماسہ کو زخمی حالت میں شفا ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ بچی کے چچا کے مطابق علاج کے دوران ایمبولینس کا ٹائر پنکچر ہو جانے سے تاخیر ہوئی۔غزہ کی صحت وزارت کے مطابق جنگ بندی کے بعد تقریباً تین ماہ میں 400 سے زائد فلسطینی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، اور مجموعی طور پر 71 ہزار سے زائد شہید اور 171 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں :سونے کی اپ ڈیٹ آگئی،جا نئے فی تولہ کتنا سستا ہوا















