اہم خبریں

28 جنوری کو یاسین ملک کی قسمت کے فیصلہ کا خدشہ،جا نئے تفصیلات

راولپنڈی ( اے بی این نیوز        ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کی تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک کو 28 جنوری کو پھانسی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ لاکھوں کشمیری شہداء، مظلوموں اور انسانیت کی آواز ہے۔

راولپنڈی کے راجہ بازار میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور کشمیر کی تحریک کوئی سیاسی نعرہ نہیں بلکہ قربانی، حق اور انسانیت کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اور فلسطینی آج حق و باطل کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں، جبکہ عالمی ضمیر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

مشعال ملک نے مودی دورِ حکومت میں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو بدترین نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزتیں پامال کی گئیں، لاکھوں افراد شہید اور ہزاروں لاپتہ ہیں، مگر دنیا خاموش ہے۔ ان کے مطابق مساجد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ خاموشی ظلم کو مزید طاقت دیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یاسین ملک ساڑھے چھ سال سے تنہائی سیل میں قید ہیں اور انہیں وکیل تک رسائی اور اہل خانہ سے ملاقات کا بنیادی حق بھی نہیں دیا جا رہا۔ مشعال ملک نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خوف کے بت توڑنے ہوں گے اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں :کرکٹر زکی نظریں کہاں کہان پر،سب نے اپنی اپنی منزلیں تلاش کر لیں،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں