اہم خبریں

نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ٹریفک حادثہ میں ہلاک

اسرائیل(اے بی این نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس سننے والے جج بینی ساگی ہلاک ہوگئے، جج ساگی طویل عرصے سے نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حادثہ روٹ 6 پر پیش آیا، جب جج ساگی اپنے سفر کے دوران غیر متوقع طور پر ایک گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ گاڑی آف روڈ چل رہی تھی اور اچانک ہائی وے پر آ گئی، جس کے باعث جج ساگی کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی،حادثہ چار جنوری کو بیرشیبہ ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم اور پیرامیڈکس موقع پر پہنچے، اسرائیلی ایمرجنسی ہسپتال میگن ڈیوڈ ایڈوم نے بتایا کہ کہ حادثے کے منظر کو دیکھنے والے طبی عملے نے اس واقعے کو حیران کُن قرار دیا۔

جج بینی ساگی اس سے قبل نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت کر رہے تھے، جو ملک میں طویل عرصے سے زیر سماعت ہیں۔ جج ساگی کی موت کے بعد یہ کیس ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتا ہے اور سماعت میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نیتن یاہو نے اس سے قبل اسرائیلی صدر سے اپنی معافی کی درخواست بھی کی تھی، تاہم جج کی موت کے بعد سیاسی اور قانونی حلقوں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں۔عابد شیر علی نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

متعلقہ خبریں