اسلام آباد(اے بی این نیوز)بینک الفلاح نے افغانستان میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بینک نے اس فیصلے سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد افغانستان میں بینک الفلاح کے آپریشنز ختم کیے جا رہے ہیں۔ بینک الفلاح کئی برسوں سے افغانستان میں اپنی خدمات فراہم کر رہا تھا۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے غضنفر بینک نے بینک الفلاح کے متعلقہ آپریشنز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، جس کے بعد ریگولیٹری منظوری کا عمل شروع کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سینٹرل بینک آف افغانستان دونوں نے اس حوالے سے ریگولیٹری منظوری دے دی ہے، جبکہ افغان حکومت نے بھی غضنفر بینک کو جانچ پڑتال (ڈو ڈیلیجنس) کے عمل کی اجازت دے دی ہے۔
سینٹرل بینک آف افغانستان کی جانب سے بھی غضنفر بینک کو جانچ پڑتال شروع کرنے کی منظوری مل چکی ہے، جس کے بعد خریداری کا عمل مکمل ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے
مزید پڑھیں۔اسلام آباد میں گٹر میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق















