راولپنڈی (اے بی این نیوز )امریکا نے بحرِ اوقیانوس میں روسی پرچم بردار ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے، جس پر عالمی سطح پر نئی کشیدگی کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کارروائی کے وقت قریبی سمندری علاقے میں روسی جنگی جہاز اور آبدوز بھی موجود تھے، جس سے صورتحال مزید حساس ہو گئی۔
امریکی ملٹری کمانڈ کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کو امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر قبضے میں لیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق وینزویلا کے تیل کی کسی بھی جگہ ترسیل کے خلاف ناکہ بندی نافذ العمل ہے اور اسی پالیسی کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔ امریکا پہلے ہی وینزویلا کی تیل برآمدات روکنے کیلئے سخت سمندری نگرانی کر رہا ہے۔
دوسری جانب روسی وزارتِ خارجہ نے امریکی اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ٹینکر بین الاقوامی پانیوں میں موجود تھا اور اس کا قبضے میں لیا جانا بین الاقوامی میری ٹائم قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ روسی حکام نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا جہاز پر موجود روسی عملے کی حفاظت اور ان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق اس قسم کی کارروائیاں عالمی سمندری تجارت اور قوانین کیلئے خطرہ ہیں.
مزید پڑھیں :عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حوالے سے اچھی خبر،جا نئے کیا















