اہم خبریں

ایران میں مظاہرین کیلئےصدر کا اہم اعلان ،جا نئے کیا

تہران (اے بی این نیوز        )تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک بھر میں جاری مہنگائی کے خلاف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے حکم جاری کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ پُرامن مظاہرین اور مسلح شرپسند عناصر میں فرق کرنا ضروری ہے۔

ایرانی نائب صدر محمد جعفر نے کابینہ اجلاس کے بعد بتایا کہ حکومت عوام کے پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے، لیکن جو افراد اسلحہ، چاقو یا دیگر ہتھیار لے کر پولیس اسٹیشنز یا فوجی تنصیبات پر حملے کرتے ہیں، انہیں مظاہرین نہیں بلکہ شرپسند سمجھا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خلاف مظاہرے کئی شہروں میں جاری ہیں اور ان دوران جھڑپوں میں اب تک 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تہران میں پولیس نے بعض علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

دوسری جانب ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ ایران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کی مبینہ حمایت پر خاموش نہیں رہے گا اور ملک کی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :چین اور روس صرف امریکہ سے ڈڑتے ہیں،ٹرمپ

متعلقہ خبریں