واشنگٹن (اے بی این نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں چین اور روس سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دونوں ممالک صرف امریکا سے ڈرتے ہیں اور اسی کی عزت کرتے ہیں۔ ان کے مطابق عالمی سیاست میں امریکا کی طاقت اور اثر و رسوخ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
صدر ٹرمپ نے نیٹو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیشہ نیٹو کے ساتھ کھڑا رہے گا، چاہے یہ اتحاد مشکل وقت میں امریکا کیلئے موجود ہو یا نہ ہو۔ تاہم انہوں نے اس بات پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا کہ اگر امریکا کو ضرورت پڑی تو آیا نیٹو واقعی اس کا ساتھ دے گا یا نہیں۔
مزید پڑھیں :موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے اہم فیصلہ، جا نئے کیا















