اہم خبریں

امریکا نے وینزویلا جانے والے ایک اور آئل ٹینکر کو روک لیا،روس کیساتھ کشیدگی بڑھنے کا خطرہ

وینزویلا (اے بی این نیوز        )امریکا نے وینزویلا جانے والے ایک اور آئل ٹینکر کو روک لیا ہے، جس سے عالمی توانائی اور سفارتی حلقوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ نے چند ہی گھنٹوں کے دوران یہ دوسری بڑی کارروائی کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی امریکا نے ایک روسی آئل ٹینکر کو وینزویلا جانے سے روک دیا تھا، جس کے بعد اب تازہ اقدام نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے ان کارروائیوں کی تفصیلات محدود رکھی گئی ہیں، تاہم انہیں پابندیوں اور سیکیورٹی خدشات سے جوڑا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے بار بار آئل ٹینکروں کو روکنے کے اقدامات روس اور امریکا کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر وینزویلا اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے تناظر میں یہ معاملہ زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں امریکا اور روس کے تعلقات پر بھی اس کے اثرات نمایاں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :شدید برفباری ،6 افراد جا ن سے گئے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں