اہم خبریں

تائیوان کا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کی تلاش جاری

تائیوان(اے بی این نیوز)تائیوان کا ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ مشرقی ساحل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔تائیوان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق حادثےکے بعد پائلٹ کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تائیوان کی فضائیہ کے مطابق ایف 16 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پائلٹ کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ہولین کاؤنٹی کے قریب طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

تائیوان کے صدر ولیم لائی چنگ تے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پائلٹ کو تلاش کرنے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں