اہم خبریں

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کانیتن یاہوکوکراراجواب

تہران ( اے بی این نیوز   ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی دھمکیاں ایران کو مرعوب نہیں کر سکتیں اور نہ ہی ایسی باتوں سے ہمارے عزم میں کوئی کمی آئے گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست خود ایران کی دفاعی طاقت اور اسٹریٹجک برتری کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے مختلف ذرائع سے پیغامات بھیجے کہ وہ ایران سے براہ راست لڑائی نہیں چاہتا، جو اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے زور دیا کہ اس جنگ میں کامیابی ایرانی قوم کے اتحاد، صبر اور طاقت کی بدولت ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم یکجا ہو جائے تو کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو جھوٹا اور فریب دینے والا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :راجہ ظفر الحق کی طبیعت ناساز،وزیراعظم نے عیادت کی

متعلقہ خبریں