پیرس ( اے بی این نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان رضائے الہٰی انتقال کر گئے ہیں، جس کی خبر ملتے ہی فرانس میں سیاسی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہو گئی۔فرانس میں مقیم مرحوم کی رہائش گاہ پر پاکستانی کمیونٹی سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے حاضری دے کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ محمد یوسف خان رضائے الہٰی ایک خوش اخلاق، ملنسار اور اصول پسند سیاسی رہنما کے طور پر جانے جاتے تھے۔
مسلم لیگ ن کے لیے ان کی طویل خدمات کو پارٹی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا۔ان کی وفات کو مسلم لیگ ن اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ مرحوم کی سیاسی جدوجہد اور سماجی خدمات کو حلقہ احباب ہمیشہ یاد رکھے گا۔نماز جنازہ اور تدفین کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جس میں سیاسی رہنماؤں، دوستوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ مرحوم کے انتقال سے ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور سیاسی ساتھیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں :شدید سردی ، بارشیں،محکمہ موسمیات نے سب بتا دیا ،جا نئے آنے والے دنوں میں موسم کیسا رہے گا















