اہم خبریں

نائیجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 30 افراد ہلاک

نائیجیریا(اے بی این نیوز)نائیجیریا کی ریاست نائجرمیں مسلح افراد نے مارکیٹ پر دھاوا بول دیا۔ فائرنگ سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارکیٹ میں توڑ پھوڑ کی گئی اور مسلح افراد قیمی سامان لوٹ کر لے گئے۔ حملہ آوروں درجنوں افراد کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دوسری جانب نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 25 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے۔ نائیجیریا کی ایمرجنسی سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ نائیجیریا کی شمالی ریاست یوبے کے شہر گربی کے قریب پیش آیا ۔

ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں مقامی بازار سے گھروں کو واپس جانے والے افراد، ماہی گیر اور کسانوں سمیت 52 افراد سوار تھے جن میں سے 13 کو بچا لیا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دریائے یوبے میں حادثے کے مقام پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی ایجنسیاں، ایمرجنسی ریسپانسرز اور مقامی رضاکار لاپتہ افراد کو تلاش کرنے اور نعشوں کی بازیابی میں مدد کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔لالہور،نجی یونیورسٹی میں نوجوان طالب علم کے بعد 21 سالہ طالبہ کی بھی خودکشی

متعلقہ خبریں