اہم خبریں

روسی تیل کے معاملے پر تعاون نہ کیا تو بھارت پر ٹیرف بڑھا سکتے ہیں: ٹرمپ نے خبردار کردیا

امریکہ(اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیاکہ بھارت روسی تیل کے معاملے پر تعاون نہ کرے تو امریکا بھارت پر ٹیرف بڑھا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے خطاب کے دوران کہا کہ واشنگٹن روسی تیل کے معاملے پر نئی دہلی کے رویے کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت روسی تیل کے مسئلے پر تعاون نہیں کرتا تو ہم اس پر ٹیرف بڑھا سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کر دے گا تاہم بھارت کی جانب سے اس دعوے پر کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں