اہم خبریں

30 افراد جا ن سے گئے،متعدد کو اغوا کر لیا گیا،جا نئے تفصیلات

نائجر (  اے بی این نیوز  )نائیجریا کی وسطی ریاست نائجر میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ متعدد افراد کو اغوا بھی کر لیا گیا۔ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق مسلح افراد نے نائجر ریاست کے ایک گاؤں پر اچانک دھاوا بول دیا، جہاں حملہ آوروں نے بازار کو آگ لگا دی اور خوراک کی متعدد دکانیں لوٹ لیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران شدید فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری جان سے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح گروہوں نے واردات کے بعد کئی افراد کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، تاہم دشوار گزار علاقوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔نائیجریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مسلح گروہ وسطی نائیجریا میں دیہی علاقوں کو نشانہ بنا کر تاوان کے لیے حملے کرتے ہیں اور شہریوں کو اغوا کرنا ان کا معمول بن چکا ہے۔ ان حملوں کے باعث مقامی آبادی شدید عدم تحفظ کا شکار ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ نومبر میں بھی انہی مسلح گروہوں نے نائجر ریاست میں ایک اسکول پر حملہ کر کے 250 طلبا اور عملے کے افراد کو اغوا کر لیا تھا، جس نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کی تھی۔

مزید پڑھیں :کرایہ داری سے متعلق نیا قانون نافذ

متعلقہ خبریں