اہم خبریں

احتجاجی مظاہرے ملک بھر میں پھیل گئے، جا نئے کتنے افراد جان سے گئے

تہران (  اے بی این نیوز  ) ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف دارالحکومت تہران سے شروع ہونے والے مظاہرے اب ملک کے دیگر حصوں تک پھیلتے جا رہے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق یہ احتجاجی لہر مزید 40 شہروں تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں صورتحال کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے مظاہروں کے دوران 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے جاری احتجاج میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ متعدد علاقوں میں مظاہرین اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

احتجاج کے ساتھ ساتھ شہریوں کو انٹرنیٹ سروس میں شدید رکاوٹوں کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی شہروں میں سوشل میڈیا اور آن لائن رابطوں تک رسائی محدود ہو گئی ہے، جس سے معلومات کے تبادلے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

ایرانی وزیر اطلاعات و مواصلات ستار ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران نے اپنی تاریخ کے بڑے سائبر حملوں میں سے ایک کو ناکام بنا دیا ہے۔ ان کے مطابق اسی سیکیورٹی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ بینڈوتھ میں عارضی کمی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :کرایہ داری سے متعلق نیا قانون نافذ

متعلقہ خبریں