اہم خبریں

وینزویلا کے لیے بڑا اعلان ، جا نئے کس نے کیا

واشنگٹن ( اے بی این نیوز    ) ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی اسٹارلنک نے وینزویلا کے عوام کے لیے ایک اہم اور غیر معمولی اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق وینزویلا میں محدود مدت کے لیے مفت براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے نازک وقت میں سامنے آیا ہے جب وینزویلا شدید سیاسی بحران، فوجی سرگرمیوں اور ملک گیر انٹرنیٹ بندش کا سامنا کر رہا ہے۔ موجودہ حالات میں عام شہریوں کے لیے آن لائن رابطہ اور معلومات تک رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

اسٹارلنک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وینزویلا میں 3 فروری تک مفت انٹرنیٹ سروس دستیاب رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑے رکھنا اور انہیں آزادانہ معلومات تک رسائی فراہم کرنا ہے، خاص طور پر ایسے ماحول میں جہاں آن لائن سنسرشپ میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسٹارلنک نے کہا کہ کمپنی وینزویلا کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون کے عزم پر قائم ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ وینزویلا ان ممالک میں شامل ہو چکا ہے جہاں ڈیجیٹل سنسرشپ ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے اور شہریوں کو معلومات حاصل کرنے میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

اسٹارلنک نے یاد دلایا کہ صدر نکولس مادورو کی حکومت ماضی میں مختلف اوقات میں فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندیاں عائد کر چکی ہے، جس کے باعث صحافتی سرگرمیوں اور آزادیٔ اظہار پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ سیاسی کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کے بعد وینزویلا کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔ دارالحکومت کراکس سمیت بڑے شہروں کے متعدد حصوں میں شہریوں کو روزمرہ رابطوں، کاروبار اور معلومات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں :افسوسناک خبر،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

متعلقہ خبریں